انتظامیہ کاعوام دشمن فیصلہ،چشتیاں کی مصروف ترین قاضی والا روڈ پررمضان بازار قائم کردیا،ٹریفک کے سنگین مسائل پیداکردیے

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)تحصیل وضلعی انتظامیہ کےغیردانشمندانہ اورعوام دشمن فیصلہ کےنتیجہ میں چشتیاں کی مصروف ترین دو رویہ قاضی والا روڈ کےایک ٹریک کوبند کرکےوہاں رمضان بازار قائم کردیا ہے جس سے روڈمذکورہ پرپنجاب،سندھ،خیبرپختونخواکو جانے والی مال بردار،مسافرگاڑیوں کےعلاوہ ہزاروں شہریوں،طلبا وطالبات کو ٹریفک کے سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہےجبکہ رمضان بازار کے عقب میں چارایکڑرقبہ پرمشتمل چشتیاں کا سنٹرل پارک موجود ہےجس کے کسی بھی کارنر پررمضان بازار لگایا جاسکتا ہے۔چشتیاں کی سیای،سماجی،کاروباری،وکلا،دینی،ادبی،صحافتی اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کی بے حسی کی بنا پرچشتیاں اور ضلعی انتظامیہ نےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےرمضان بازار سنٹرل پارک کےاندر یا باہر دیوار کے ساتھ لگانےکی بجائےقاضی والا روڈ کا ایک تریک مکمل طور پر بند کرکےویلکم گیٹ،شامیانےوغیرہ نصب کردئے ہیں۔قاضی والا روڈ سےروزانہ زرعی اجناس گندم کپاس،چاول،گنا،کھاد،کھل بنولہ،بلڈنگ مٹیریل ودیگر سامان سے لدےلانگ وہیکلز،ٹرک،ٹریکٹرٹرالیاں،مسافر گاڑیاں بہاولپور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،لاہور،گجرات،راولپنڈی،اسلام آباد،میانوالی،صادق آباد،رحیم یارخاں،سکھر،حیدرآباد اور کراچی کیلئے گزرتی ہیں۔مقامی شہریوں کے علاوہ ہزاروں طلبا وطالبات بھی اس روڈ کے ذریعے اپنےکاروباری وتعلیمی اداروں کو آنے جانےکیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس کے برعکس رمضان بازار میں سبزی فروٹ وغیرہ کی صرف دس ریڑھیاں،آٹا،چینی،سبزی گوشت کے صرف چار سٹال لگائے گئے ہیں۔چشتیاں کے شہریوں چوہدری محمد زمان۔محمد اسلم چوہدری،محمدعمر،محمد کاشف شاہ،نےچیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب،سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب،کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولنگرسےاپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ رمضان بازارسنٹرل پارک میں لگایا جائے۔

متعلقہ خبریں