چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)حکومت کی جانب سےضلع بہاولنگر کے28معذورمستحق افراد میں مجموعی طور پر 2لاکھ40ہزارروپئے مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم نےمیڈیاکو بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئیراینڈ بیت المال کی جانب سےڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی فنڈ سےمعذور مستحق افراد کوچیک تقسیم کئے گئےہیں. اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار, ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفعت عتیق, سوشل ویلفیئر آفیسر اعظم حمید بھی موجود تھے.