پچھلے 5 سال سے منصوبے کو قابل عمل نہیں بنایا جا سکا۔
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)گرین لائن منصوبے کے لیے 40 مزید بسیں لے کر جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ھو گیا۔ س سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں جس کے بعد شہریوں کیلئے اسی ماہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مہینہ ختم ہونے میں 10روز باقی ہیں جبکہ یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا۔حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔