کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے گردش ہونے والی تازہ ترین خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے آج پنے دفتر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ز ضلع وسطی کے خصوصی اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ضلع وسطی میں بڑھتے ہوئے ناجائز تعمیرات اورجعلی کاغذات و نقشوں پر تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیر شدہ پراپرٹیز کی خریدوفروخت سے نقصان صرف عوام کا ہی ہوتا ہے جس کی ذمہ داری عوام ایسے افسران پر عائد کرتے ہیں جو حقائق سے پردہ پوشی کرتے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی نہیں کرتے ضروری ہے کہ ایسے ناپسندیدہ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاراوائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو لُٹنے سے بچایا جاسکے طحہٰ سلیم نے کہا کہ SBCA شعبہء انسداد تجاوزات کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کو تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں ہی روک دیں تاکہ عوام کو بھاری مالی نقصان سے بچایا جاسکے انہوں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی پراپرٹی کی خرید وفروخت سے پہلے کاغذات کی جانچ پڑتال اور لیگل تعمیرات کے حوالے SBCA سے مکمل معلومات حاصل کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے گفتگو کرتے ہوئے SBCA کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ معاملات کی انجام دہی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا تاہم SBCA کے افسران نے اپنی جانب سے عوام کی مشکلات دور کرنے اور غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔
متعلقہ خبریں