ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے خسرہ اور روبیلا آگاہی واک کی قیادت کی۔
چلڈرن ہسپتال نیوکراچی میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حوالے سیمینار کا انعقاد
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کو مذکورہ بیماریوں کی علامات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نیوکراچی میں منعقدہ خسرہ اور روبیلا سے آگاہی کے حوالے منعقدہ سیمینار کی افتتاحی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع وسطی ڈاکٹربشیر منگی، پروفیسرز،ڈاکٹرز اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں پولیو،خسرہ اور روبیلا کے خلاف باقائدہ مہم چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کا شعبہ صحت اس حوالے سے بخوبی اپنے فرائض دے رہا ہے اس موقع پر انہوں نے عوام س خصوصا ماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسین لگوائیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پورے ملک میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لئے 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 ء مہم کا انعقاد کر رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اس مہم سے نھرپور فائدہ اٹھائیں اور انے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر منگی نے اپنے استقبالیہ تقریر میں خطاب کرتے ہوئے خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں پر روشنی ڈالی اور سیمینارکے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منقدہ خسرہ و روبیلا کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کی جس میں ڈاکٹرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں