کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ حکومت نے یہ قدم اس مہلک وائرس سے طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے، تعلیمی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے اور طلبہ کے قیمتی وقت کو بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ لہٰذا، تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو اس سرکلر کے ذریعے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنےاسکولوں کے طلبہ اور عملے کی سوفیصد ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ اسکولوں کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹاف ممبران سے ویکسینیشن کارڈز کی کاپی حاصل کریں تاکہ این سی سی او کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اگر 12 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے کسی بھی طالب علم یا عملے کے ممبر کو انتظامی ٹیم کے معائنہ/دورے کے دوران ویکسین سے محروم پایا گیا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف سندھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں (ریگولیشن اینڈ ریگولیشن) کے مطابق سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔