چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر چشتیاں میں قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے ایک بڑی کاروائی کرتے ھوئے 44 لاکھ مالیت کی چار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 41 فتح کے علاقہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ھوئے تقریباً چوالیس لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔ اسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری اراضی پر قابضین کسی رعایت کے مستحق نہیں ھیں۔مقبوضہ سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ سرکاری تحویل میں واپس لیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے کھلے الفاظ میں قبضہ مافیا کو خبردار کرتے ھوئے کہا کہ غیر قانونی قابضین رضاکارانہ طور پر سرکاری اراضی سرکار کو واپس کردیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کے لیے تیار رہیں۔