بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نےڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل بہاولنگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائلاسسز یونٹ میں 15 ڈائلاسسز مشینوں کی تنصیب اورڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں 2 آر او پلانٹس کی تنصیب کا افتتاح کیا. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین اور ڈاکٹر عثمان ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں۔