پولیس نے نیلام شدہ 1476تھیلےچینی اٹھوانے میں رکاوٹ پیدا کرنےپر آدم شوگرملز چشتیاں کےڈپٹی جنرل منیجرکرنل رخرم شہزادسمیت تین ملازموں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) چشتیاں پولیس نےآدم شوگر ملز چشتیاں میں 58لاکھ24ہزار روپئے سے زائد مالیت کےنیلام شدہ 1476تھیلے چینی اٹھوانے کےوقت شوگر ملزکےگودام کوتالا لگاکر غائب ہوکر کارسرکار میں مداخلت کرنے کےالزام میں شوگرملز انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاھے. چشتیاں پولیس کے مطابق تحصیلدارچشتیاں عامرنوازکھچی اپنے عملہ کےہمراہ چینی کے تھیلے اٹھوانے کیلئے شوگرملز پہنچے توڈپٹی جنرل مینیجرکرنل ر خرم شہزاد, ایڈمن آفیسر عمردراز, سیکورٹی آفیسرشبیرحسین. گودام کو تالا لگاکرموقع سے غائب ہوگئے. اس طرح متذکرہ تینوں افراد نےکارسرکار میں مداخلت کا ارتکاب کیاھے اور اعلی افسران کے حکم پرعملدرآمد میں رکاوٹ پیداکی ہے. پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں نے تحصیلدارکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

متعلقہ خبریں