چشتیاں میں آئے روز بجلی کی مسلسل سات سات گھنٹے کی غیراعلانیہ بندش,گھروں, ہسپتالوں, مساجد, سکولوں اور دیگر جگہوں پر پانی ختم ہوگیا,لوگ مشکلات کا شکار

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)چشتیاں کی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کےنمائندوں چوہدری محمد زمان, خوشی محمد, محمداسلم, محمد کاشف, ریاض احمد نے واپڈا کی جانب سے چشتیاں میں آئے روز بجلی کی مسلسل سات سات گھنٹے کی غیراعلانیہ بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئےحکومت سے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی بناء پرگھروں, ہسپتالوں, مساجد, سکولوں اور دیگر جگہوں پرپینے اور روزمرہ استعمال کیلئے پانی ختم ہوگیا اور لوگوں کودور دراز کے علاقوں میں موجود ھینڈ پمپ سے پانی لانا پڑا. متذکرہ نمائندوں نے حکومت سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے ذمہ دار واپڈا افسران کو معطل کیا جائے اور بجلی کی طویل دورانیہ کیلئے بندش سے دودن قبل متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں