ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین اور پی او ایس سسٹم کے خلاف انجمن تاجران چشتیاں کی احتجاجی ریلی

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) انجمن تاجران چشتیاں ضلع بہاولنگر کے صدر حاجی حمیداحمدصدیقی وجنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق نے کہا ہے کہ پاکستان بھرکےتاجران ایف بی آر کےکالے قوانین پوائنٹ آف سیل پرڈیوائس لگانے،سیل ٹیکس رجسٹریشن،پرچون فروشان کو ساڑھے17فیصد سیلز ٹیکس لگانےکے فیصلہ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور حکومت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے ساتھ پہلے سے موجود معاہدہ کی پاسداری کرکے تاجروں میں پھیلی تشویش کو ختم کیا جائے۔انہوں نے چشتیاں میں ایف بی آر کے کالے قوانین کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سےخطاب کرتےہوئے مزیدکہا کہ چھوٹے دکانداروں سمیت تمام تاجران کےساتھ ٹیکس وصول کرنے کے پیچیدہ گورکھ دھندے کی زبان میں بات کرنےکی بجائےپاکستان کے لٹریسی ریٹ کے مطابق آسان ٹیکس کا نظام رائج کیا جائےجبکہ ایف بی آر کو دئے گئےاختیارات سے کرپشن کیں اضافہ ہوگا اور تاجران کو حراساں کرنے کا شروع ہوجائے گا۔انہوں نےکہا کہ ملک کے تاجران صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں متحد ہیں اور ٹیکسوں کے کالے قوانین کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔اس موقع پرانجمن تاجران چشتیاں کےسینئیر نائب صدرشیخ محمد یونس ،نائب صدر حاجی محؐد ایوب شیخ،محمد شفیق انصاری،محمدوقاص خوشی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں