ضلع بہاولنگر میں 3لاکھ40 ہزارمیٹرک ٹن گندم 2200روپئے40 کلو خریدی جائے گی۔ ضلع کی5 تحصٰلوں میں9 سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں:سیکرٹری جنگلات

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) سیکرٹری فاریسٹ جنوبی پنجاب سرفراز مگسی نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں محکمہ فوڈ 3لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گا.اس سلسلہ میں 22 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے گندم کا نرخ 2200 روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کیا ہے۔ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں و قصبات میں 9 سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں جہاں بازار سے کم نرخوں پرکھانے پینے کی اشیا فروخت کی جا رہی ہین۔انہوں نے دورہ بہاولنگر کے دوران مختلف رمضان بازاروں کے معائنہ کے موقع پرمیڈیا سے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش کے سٹالز، آٹا، چینی، چکن اور ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لیے اشیائے خورد و نوش عام مارکیٹس سے کم نرخ پر فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال انداز میں کام کریں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دس کلو گرام آٹا کا تھیلا 450 روپے میں فروخت کیا جائے گا اس پر حکومت کی جانب سے فی دس گرام آٹا کا تھیلا پر ایک سو پچیس روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ چکن پر 12 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی اور انڈے کی فی درجن فروخت پر 6 روپے کے حساب سے سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ میں 13آئٹمز جن میں سیب، کیلا، کھجور، امرود، لیموں،بھنڈی، کدو،ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، دال چنا، بیسن کی کی فروخت پر سبسڈی دی گئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر، متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے

متعلقہ خبریں