نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے: ڈپٹی کمشنربہاولنگرمحمد وسیم

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت ) ڈپٹی کمشنربہاولنگرمحمد وسیم نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے محکمہ انہارکے افسران نہروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں.نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.انہوں نے نہری پانی چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ضلعی وتحصیل انتظامی وپولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر نہری پانی کی چوری کو روکنے کے حوالہ سے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر، ایس ڈی پی او اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم فعال ہے اسی طرح ڈی پی او آفس میں بھی کنٹرول روم قائم ہے،اجلاس میں قائم مقام ڈی پی او بہاولنگر فاروق احمد انور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ای ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں