چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت )ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم نے کہا ہےکہ ضلع بہاولنگر کے زمیندار وکاشتکاروں کی انتھک محنت اور کاوشوں کے نتیجہ میں ضلع بہاول نگر نے 4 لاکھ21ہزار 454میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرکے صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جبکہ ضلع بہاولنگر نے پنجاب کے 12 اضلاع کے مجموعی ہدف سے بھی بڑھ کر گندم خریدی ہےاور ضلع بہاولنگر کی کل گندم خرید صوبہ پنجاب کی مجموعی خریداری کا تقریبا 10 فیصد ہے۔انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ جفا کش کسان بھائیوں کی محنت، لگن اور قابل فخر اقدام سے ضلع بہاول نگر پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کا ضامن ہے.