چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت ) چشتیاں کے صوبائی اسمبلی حلقہ 241 کےضمنی الیکشن کیلئےبزرگ مسلم لیگی حاجی طاہر محمود ایم پی اے مرحوم کی بیٹی مریم طاہر نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم اور سابق ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کےہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عرفان کے دفتر میں ڈاخل کرائے۔ان کے علاوہ تحریک انصاف کےسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ کےبیٹےچوہدری اللہ داد چیمہ،ضلعی صدر ملک مظفر خاں،حافظ آصف ریحان،چوہدری منصورالحق،محمد انتظار،چوہدری عمیر خالد،محمد شہباز،محمدآصف،مسلم لیگ ضیا کےرہنما چوہدری کاشف ثنا نےبھی اپنے کاغذات داخل کرائے ہیں۔صوبائی اسمبلی حلقہ 241کےمسلم لیگ ن کےایم پی اے چوہدری کاشف محمود کونامکمل کاغذات کی بنا پر سپریم کورٹ کی جانب سےنااہل قرار دینےپر سیٹ خالی ہوئی ھے۔