پیپلزپارٹی نےکراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کےتمام ریکارڈ توڑدیے :جماعت اسلامی چشتیاں کے مرکزی و مقامی قائدین کی پریس کانفرنس

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت )مرکزی ممبرمجلس شوری جماعت اسلامی چوہدری افتخار ندیم نےکہاہے کہ پیپلزپارٹی نےکراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کےتمام ریکارڈ توڑتےہوئے 1977کےعام انتخابات کی سیاہ تاریخ دہرائی ہے،کراچی کے لوگوں کوبخوبی علم ہےکہ جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمن بھی نعمت اللہ خاں اور عبدالستارافغانی کی طرح دیانتداری کے ساتھ عوام کوانکی بنیادی میونسپل سروسزفراہم کریں گے۔انہوں نے امیرجماعت اسلامی تحصیل چشتیاں محمد اصغر،امیرشہرچشتیاں محمد یونس ظفر،امیدواران صوبائی اسمبلی چشتیاں سردار محمد طاہرباجوہ،چوہدری ناصرمحمود گروکےہمراہ میڈیا کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےمزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں انٹرنیشنل سٹی کراچی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہےجبکہ حالیہ بارشوں نےپیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہےاوراقتدار پرقابض رہنے کی خاطرپیپلزپارٹی نےبلدیاتی الیکشن میں جعلی ووٹنگ کےعلاوہ ریٹرننگ آفیسرز کی سطح پر دھاندلی کرتے ہوئےپولنگ سٹیشنوں کا رزلٹ غائب کرکےجماعت اسلامی کی اکثریت کوختم کرنے کی ناپاک،مذموم اورغیرجمہوری حرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام نے1970سےاب تک کسی بھی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کوتسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چشتیاں کےزیراہتمام کراچی کےبلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کےخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے الیکشن کمشن آف پاکستان سے اپنےمطالبہ میں کہا ہےکہ دھاندلی کےتمام ثبوتوں کےمطابق پولنگ اسٹیشنوں کو رزلٹ مرتب کیا جائےاوردھاندلی کےمرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں