لاہور سے بہاولنگر 290کلومیٹرطویل موٹروے منصوبہ کی بدولت2کروڑعوام کو آرام دہ سفرمیسر ہوگا: چوہدری احسان الحق باجوہ

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ممبر قومی اسمبلی وصدر مسلم لیگ ن گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کے لاہور سے بہاولنگر 290کلومیٹرطویل موٹروے منصوبہ کی بدولت علاقہ کے 2کروڑ عوام کو آرام دہ سفرکے علاوہ تیل اور وقت کی بچت ہوگی،حکومت نے 14ارب روپئے کی لاگت سے گرین بیلٹ کے ساتھ چشتیاں سے ہارون آباد ون وے کارپٹ روڈ کی منظوری دیدی ہے جبکہ 50 کروڑ روپئے سے آئندہ ماہ چشتیاں شہر اور دیہات میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے اپنے دفتر چشتیاں میں حاجی محمد اکرم سابق ایم پی اے،چوہدری زاہد اکرم سابق ایم پی اے،چوہدری عبدالمجید جتالہ کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں آرتھوپیڈک اور دل وارڈز کو فنکشنل کرانے کیلئے مشنری کی تنصیب اور ڈاکٹرز وعملہ کی تعیناتی کیلئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پہلے فیز میں لاہور سےقصور،پاکپتن،ساہیوال،بہاولنگر موٹروے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے جبکہ دوسرے فیز میں بہاولنگر سے چشتیاں،حاصل پور، خیر پور ٹامیوالی سے بہاولپور موٹروے مکمل کیا جائے گاجس کے نتیجہ میں 80سال کے بعدمتذکرہ علاقہ کے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولتیں میسر آجائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ملک دشمن حکومت نے پاکستان کو سنگین بحرانوں سے دوچار کردیا اور آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن شرائط پر معاہدے کئے جس کا خمیازہ ملک کے 25کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ چشتیاں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کچھ ملازمان کے تبادلے کرکے بلدیہ کے تمام شعبہ جات کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

دریں اثنا بلدیہ چشتیاں کے سابق کونسلرز تحریک انصاف سے استعفے دیکر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ھو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 10مئی کے المناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چشتیاں میں شامل بلدیہ چشتیاں کے سابق کونسلرز نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے استعفے دیکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کے ڈیرہ پر ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس کی صدارت سابق ایم پی اے حاجی محمد اکرم نے کی میں سابق کونسلرز رانا خالد محمود،چوہدری محمد افضل،عبدالستار بھولا،محمداقبال رحمانی،فریاد مغل،چوہدری امتیاز جٹ،حاجی بوٹا جٹ،حاجی اظہر بھٹی،محمدمظہر بھٹی،محمد بوٹا رحمانی،یعقوب جٹ، صفدربروکر، طاہر رحمانی، نے اپنے الگ الگ بیان میں تحریک انصاف سے استعفے دینے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ،سابق ایم پی اے حاجی محمد اکرم،سابق ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم نے اپنے خطاب میں سابق کونسلرز بلدیہ چشتیاں کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات سے پاکستان کے کروڑوں عوام کو سخت دلی صدمات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں