صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکول چشتیاں میں انٹر دانش سپورٹس گالا مقابلہ جات کا افتتاح کیا۔

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکول چشتیاں میں انٹر دانش سپورٹس گالا مقابلہ جات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر محمد اختر ملک، چیئر پرسن دانش سکول اتھارٹی سمیرا احمد، ایم ڈی دانش سکولز احمر ملک،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں ممتاز متیانہ، ملک مظفر، میاں احتشام لالیکا،سید ندیم زمان شاہ، شوکت بسراء، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم، ڈی پی او محمد ظفر بزدار، پرنسپل دانش سکول گرلز راشدہ عزیز، پرنسپل دانش سکول بوائز لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) مرزا رضا علی، دیگر علاقوں میں قائم دانش سکولز کے سربراہان سکول ٹیچرز، سیاسی و سماجی رہنما، سول سوسسائٹی اور میڈیا ممبران موجود تھے۔ انٹر دانش سپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، نیٹ بال، ہینڈ بال ، کرکٹ، بیڈ منٹن، دوڑ، نیزہ بازی، لانگ جمپ، ہائی جمپ، کراٹے اور دیگر کھیلیں شامل ہیں۔ طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا اور یہاں بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر سپورٹس کو پروموٹ کر رہی ہے تا کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سکولوں میں کرونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ تاکہ بچے کرونا سے محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد کرونا ویکسی نیشن کی سہولت سے استفادہ کریں تاکہ ان کی زندگی محفوظ رہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ہاکی لیگ منعقد کی گئی ۔ اس سلسلہ میں بہاولپور میں شاندار تقریب منعقد ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سکول ہاکی لیگ کے تحت ایک ہزار سے زائد میچ کھیلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے دانش سکول چشتیاں کی جانب سے شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر منتظمین ، اساتذہ، سربراہان ادارہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹرمحمد اختر ملک اور چیئر پرسن دانش سکولز اتھارٹی پنجاب سمیرا احمد نے سپورٹس سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز پہنائے۔ اور منتظمین کو سوینیئر دیے گئے۔

متعلقہ خبریں