ضلع بہاولنگر میں اب تک16 لاکھ 27ہزار 71 سےزائد افرادکوکورونا ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔ویکسینیشن کی سہولت ہر دہلیز تک مہم کامیابی سے جاری ھے۔ میاں شوکت علی لاکیکا صوبائی وزیر زکوۃوعشرہ پنجاب

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی وزیر زکوۃوعشرہ میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگواکر ہی ہم اپنی اور اپنےپیاروں کی زندگیوں کواس خطرناک اورجان لیوا وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کورونا سے بچاؤ کی سپیشل مہم آپ کی دہلیز تک سے استفادہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار، ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کورونا ویکسینیشن کے عمل پر بھرپور فوکس ہے اور کورونا ویکسینیشن کی سہولت ہر دہلیز تک کی خصوصی مہم کوباقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 25 اکتوبر سے 12 نومبرتک جاری اس خصوصی مہم کے دوران صوبہ پنجاب میں آبادی کے مطابق مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 13 نومبر سے17 نومبرتک کیچ اپ ایکٹیویٹی کی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں اب تک16لاکھ 27ہزار 71 سےزائد افراد کی کو کورونا ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ خصوصی مہم سہولت ہر دہلیز تک کے تحت اب تک مزید 208065 سے زائد افراد کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ بہتر رزلٹ حاصل کرنے کے لئے شادی ہال، غلہ منڈی، سبزی مندی، بس اسٹینڈ، بازاروں کی مانیٹرنگ کی باقاعدگی سے کی جائے . صوبائی وزیر زکوۃوعشرنے ویکسینیشن کے جاری عمل کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈینگی سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں موجود ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے کور یج کی جارہی ہے نیز ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں. صوبائی وزیر نے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں